They are 100% FREE.

پیر، 13 جنوری، 2020

دبئی کے موسم کی پیشگوئی کے سبب پی آئی اے نے تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا

دبئی کے موسم کی پیشگوئی کے سبب پی آئی اے نے تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا
لاہور: دبئی کے موسم کی پیشگوئی کے سبب پی آئی اے نے تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی کے 213/214 کراچی دبئی کراچی، 235/236 اسلام آباد دبئی اسلام آباد، 283/284 پشاور دبئی پشاور کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔موسمی صورتحال کے باعث اور گزشتہ روز کے مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے پی کے 211/212 اسلام آباد دبئی اسلام آباد اور پی کی203/204 لاہور دبئی لاہور پر جہاز تبدیل کرکے 777 لگا دیا گیا ، پہلے ان پر چھوٹے طیارے 320 لگے ہوئے تھے۔
گزشتہ روز سے زمین پر پھنسی ہوئی پرواز پی کے 212 کے مسافروں کو ہوٹل دئیے گئے تاہم دبئی میں ہوٹلوں میں کمرے دستیاب نہ ہونے کی وجہ کچھ مسافروں کو مرحبا لائونج میں منتقل کردیا گیا ۔لائونج میں ایک بین الاقوامی ریسٹورانٹ چین کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پی آئی اے کا بووڈنگ کارڈ دیکھ کر مسافروں کو کھانا فراہم کردیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا تمام عملہ گزشتہ تین دن سے لگاتار ائیرپورٹ پر ہی مسافروں کا خیال رکھنے کیلئے موجود ہے جبکہ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک ذاتی طور پر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافروں کے خیال میں کسی قسم کی کمی نہ برتی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں