They are 100% FREE.

پیر، 13 جنوری، 2020

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ناکام ،خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ واپس لینے سے انکار

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ناکام ،خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ ..
کراچی : تحریک انصاف وفاقی حکومت میں اپنی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو منانے میں ناکام رہی اور ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفیٰ واپس لینے اور کابینہ میں دوبارہ شمولیت سے انکار کردیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے مطالبات پورے نہ کیے جانے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی آئی ٹی کی وزارت بھی چھوڑ دی تھی۔
پیر کو حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا وفد اسد عمر کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر بہادرآباد پہنچا جہاں ان کے ہمراہ فردوس شمیم، حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، رکن قومی اسمبلی آفتاب ملک اور دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں