They are 100% FREE.

اتوار، 26 جنوری، 2020

امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق, پانچ افراد زخمی

امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر کا معاملہ، ڈرائیور گرفتار
اسلام آباد  : امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق , ڈرائیور کو گرفتارکر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
حادثہ اسلام آباد میں فیصل چوک پر پیش آیا تھا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے، متوفی کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی تھی۔ حادثے میں زخمی افراد کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ سگنل کے بند ہونے کے باوجود تیز رفتاری کے باعث گاڑی سامنے والی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی تھی۔ جسکے نتیجے میں سامنے والی گاڑی میں موجود ایک خاتون موقعے پر ہی دم توڑ گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں