They are 100% FREE.

بدھ، 22 جنوری، 2020

پہلی مرتبہ پاکستان نے تیل کی فروخت کا آغاز کر دیا

پہلی مرتبہ پاکستان نے تیل کی فروخت کا آغاز کر دیا
کراچی: پہلی مرتبہ پاکستان نے تیل کی فروخت کا آغاز کر دیا، ملک کی پرانی آئل ریفائنریز میں فرنس آئل وافر مقدار میں موجود ہے جسے اب ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہمیشہ سے اپنی توانائی کی ضروریات کیلئے بیرون ممالک سے تیل خریدنے والا ملک پاکستان اب پہلی مرتبہ دوسرے ممالک کو تیل فروخت کرنے لگا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی کئی پرانی آئل ریفائنریوں میں فرنس تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ حکومت پاکستان ان آئل ریفائنریوں کی خصوصی مالی مدد کر رہی ہے تاہم فروری کے ماہ کے بعد حکومت ان کی امداد بند کر دے گی۔ جبکہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران پاکستان نے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس فرنس آئل سے آر ایل این جی پر منتقل کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے فرنس آئل کی طلب میں واضح کمی ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فرنس آئل مہنگا ہوتا ہے جس سے پید اکی گئی بجلی بھی مہنگی پڑتی ہے۔ جبکہ دیگر مقاصد کیلئے بھی فرنس آئل کا استعمال مہنگا پڑتا ہے۔ اسی لیے فرنس آئل کا استعمال تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں آئل ریفائنریوں نے فرنس آئل کے ذخائر برقرار رکھنے کی بجائے انہیں فروخت کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فرنس آئل کا ایک کارگو کراچی بندرگاہ پر پہنچایا گیا ہے جو جلد فروخت کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ کارگو کس ملک کو فروخت کیا جائے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ممکنہ طور پر فرنس آئل کا یہ کارگو کسی خلیجی ملک کو فروخت کیا جائے گا۔ یوں ملک تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پاکستان نے دوسرے ممالک کو تیل کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں