They are 100% FREE.

جمعہ، 24 جنوری، 2020

دن رات چور، ڈاکو کا راگ الاپنے والے ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کے بعد کیا کہیں گے؟ شہباز شریف

دن رات چور، ڈاکو کا راگ الاپنے والے ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کے بعد کیا کہیں گے؟ شہباز شریف
لندن : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے پر حکومت کو ناکام قرار دے دیا۔
لندن میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمران خان حکومت کا پول کھول دیا ہے۔دن رات چور چور اور ڈاکو کا راگ الاپنے والے اب کیا کہیں گے؟ یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ چور مچائے شور۔
آٹے کے بحران کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں خود کفیل پاکستان آج گندم کی قلت کا شکار ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت ناکام ترین حکومت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں