They are 100% FREE.

منگل، 14 جنوری، 2020

محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں تاریخ رقم کردی فاسٹ باولر نے17 رنز دیکر6شکار کے ساتھ بی پی ایل کے بہترین باولنگ فگرز اپنے نام کیے

محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں تاریخ رقم کردی
ڈھاکہ: پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر نے پیر کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کے بعد تاریخ رقم کردی ہے۔فاسٹ بولر نے 6 وکٹیں لیں اور کھلنا ٹائیگرز کو راج شاہی رائلز کے خلاف 27 رنز سے فتح دلائی۔ محمد عامر نے اپنے چار اووروں میں 17 رن دے کر 6 کھلاڑی آوٹ کیے ۔
عامر کی یہ پرفارمنس بنگلہ دیش پریمر لیگ میں کسی بھی باولر کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ ہے۔
عامر نے لٹن داس ، عفیف حسین ، شعیب ملک ، آلوک کپل ، آندرے رسل ، اور تجول اسلام کی وکٹیں حاصل کیں۔محمد عامر کی یہ کارکردگی کسی بھی پاکستانی باولر کی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری بہترین کارکردگی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں