
لاہور : کیمپ جیل میں فواد حسن فواد کی بیرک میں آگ لگ گئی ، بھگدڑ کے دوران خواجہ سعد رفیق زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں قید سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کی بیرک
میں آگ لگ گئی ، نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق آگ نیب کے قیدیوں کی بیرک میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ آگ لگنے کے باعث بھگدڑ مچنے سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق زخمی ہوگئے ۔ذرائع کا کہناہے کہ خواجہ سعد رفیق لوہے کا جنگلا پار کرتے ہوئے گر کرزخمی ہوئے ہیں ۔ان کے سر پر چوٹ لگی ہے ۔ بعد ازاں آگ پر قابو پالیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں