They are 100% FREE.

ہفتہ، 25 جنوری، 2020

بابراعظم اور محمد حفیظ کی شاندار نصف سنچریاں، پاکستان نے دوسرا ٹی 20 میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

بابراعظم اور محمد حفیظ کی شاندار نصف سنچریاں، پاکستان نے دوسرا ٹی 20 میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لی
لاہور : پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایک سال بعد ٹی 20 سیریز جیت لی ہے اور اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے تیسرے اور آخری میچ میں بھی جیت درکار 
ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 136 رنز بنا سکی۔ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو ابتداءمیں ہی کامیابی دلا دی اور بنگلہ دیش ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد نعیم صرف پانچ کے مجموعی رنز پر کوئی سکور بنائے وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 22 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب مہدی حسن محمد حسنین کی گیند پر شاٹ لگانے کی کوشش میں محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے، انہوں نے 9 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی لٹن داس تھے جنہیں شاداب خان نے صرف 8 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگال ٹائیگرز کو چوتھا جھٹکا محمد حسنین نے اس وقت دیا جب عفیف حسین 86 کے مجموعی سکور پر چھکا لگانے کی کوشش میں حارث رﺅف کے ہاتھوں 21 رنز بنا کر کیچ ہو گئے۔ ایک جانب وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب تمیم اقبال نے انتہائی ذمہ دارانہ اور عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو اچھا ہدف دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، وہ 53 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنا کر عماد وسیم کی تھرو پر رن آﺅٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ 126 کے مجموعی سکور پر گری اور کپتان محمود اللہ 12 رنز بنا کر حارث رﺅف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے تمام باﺅلرز نے مجموعی طورپر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم محمد حسنین سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور حارث رﺅف نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کا ہدف کپتان بابراعظم اور آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 16.4 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ بابراعظم نے 44 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 66 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے اور ناٹ آﺅ ٹ رہے۔
سیریز کا آخری میچ کل اتوار کو کھیلا جانا ہے جس میں جیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ مزید مضبوط کر دے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں