They are 100% FREE.

منگل، 21 جنوری، 2020

نئے پاکستان کو ووٹ دیا اب عوام بھگتیں اور ۔۔“شاہد خاقان عباسی

نئے پاکستان کو ووٹ دیا اب عوام بھگتیں اور ۔۔“شاہد خاقان عباسی نے آٹا بحران پر حیران کن بیان جاری کر دیا
اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے ملک میں جاری آٹا بحران پر لب کشائی کرتے ہوئے کہاہے کہ نیا پاکستان ہے لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں ، مسئلہ ختم ہو جائے گا ، نئے پاکستان کیلئے ووٹ دیا اب عوام بھگتیں ، 70 روپے کلو آٹا بک رہاہے، حکومت کا ہر دن عوام پر بھاری ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق  شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک مزید توسیع کر دی ہے ۔شاہد خاقان عباسی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ہر دن عوام پر بھاری ہوگا ۔ صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں میرا تنخواہ میں گزارہ نہیں ہو رہا ،جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تنخواہ بڑھا دی جائیں بہتر ہو گا لیکن عمران خان ٹیکس بھی ادا کریں ۔
صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے اگلا سوال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کہتے ہیں اپوزیشن سے مایوس ہوں ، کیا آپ مایوس ہیں ؟ جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے معاملات اٹھانے ہوتے ہیں ، اسمبلی چل ہی نہیں رہی، اسمبلی میں کوئی بات کریں تو سپیکر صاحب اجلاس ہی ختم کر دیتے ہیں ، اسمبلی میں صرف ایک بل بڑی عجلت سے پاس ہواہے ۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی پر بیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں