They are 100% FREE.

پیر، 27 جنوری، 2020

پرویز خٹک کی کوشش تھی کہ میرے علاوہ کسی کو بھی وزیراعلیٰ بنا دیں، میری بر طرفی میں بھی پرویز خٹک کا ہاتھ لگ رہا ہے: برطرف صوبائی وزیر عاطف خان، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سیدھی بات کرتے ہیں: سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی

برطرف صوبائی وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی کی میڈیا سے گفتگو
پشاور : برطرف صوبائی وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی کی میڈیا سے گفتگو، پرویز خٹک کی کوشش تھی کہ میرے علاوہ کسی کو بھی وزیراعلیٰ بنا دیں، اب جو معاملات چل رہے ہیں ان میں بھی پرویز خٹک کا ہاتھ لگ رہا ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سیدھی بات کرتے ہیں. 

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صوبائی وزیربرائے کھیل و ثقافت عاطف خان کا کہنا ہے کہ اب جو معاملات چل رہے ہیں ان میں بھی پرویز خٹک کا ہاتھ لگ رہا ہے، کسی نے نہیں بتایا کہ مجھے ہٹا دیا گیا ہے، صرف ایک مسج آیا تھا۔
انکا کہنا ہے کہ مسئلے مسائل چلتے رہتے ہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا، پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے فون کیے اور پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے؟ عمران خان نے ہمیں بلا کر کہا کہ آپ تینوں نے مل کر کام کرنا ہے۔
ایم پی ایز نے کہا کہ میں خود جا کہ مسائل پر عمران خان سے بات کروں، لوگ سمجھتے تھے کہ وزیراعلیٰ کا امید وار ہوں اس لیے اپنے فائدے کے لیے بات کرونگا، محمود خان کو عمران خان نے منتخب کیاہے ہم کیسے گرا سکتے ہیں، ہم نے میڈیا کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی۔ 2018 میں عمران خان کو کہا کہ میں وزیر بننے نہیں آیا، اگر میری منزل وزارتیں ہوتیں تو کسی اور پارٹی میں ہوتا، ہماری بیٹھک وزیراعلیٰ محمود خان کو ہٹانے کے لیے نہیں تھی، محمود خان کو بلکل نہیں ہٹانا چاہتے، کنفرم کرتا ہوں کہ سازش ہوئی ہے اور ہمارے خلاف ہوئی ہے، ہمیں پتہ ہے کس نے کی ہے۔
اس حوالے سے اسی انٹرویو میں برطرف صوبائی وزیر برائے صحت شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سیدھی بات کرتے ہیں، عمران خان کے فیصلے کو مانا اور اس پر عمل بھی کر رہے ہیں، عمران خان کو پتہ نہیں کیا باتیں بتائی گئی ہیں، جب کام ہوتے ہیں تو مسئلے بھی ہوتے ہیں اور بات بھی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب واپس آؤنگا تو بات کرونگا، عمران خان کو جو کہانی سنائی اس پر فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ کے فیورٹ تھے اس لیے کھانے پر نہیں بلایا گیا۔
انکا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے کوئی کان بھر رہا ہے، ایک شخص نے مجھے کہا کہ جو لڑائی ہو رہی ہے اس سے مجھے فائدہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جن وزرا کو ہٹا گیا وہ گروپنگ مین ملوث تھے، کئی بار سمجھایا گیا لیکن بات وزیراعظم تک جا پہنچی۔ عاطف خان کھیل اور کلچرکے، شہرام ترکئی صحت کے اور شکیل خان ریوینو کے وزیر تھے۔
واضع رہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی سے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا، عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا، تینوں وزرا خیبر پختونخواہ میں پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں