They are 100% FREE.

بدھ، 15 جنوری، 2020

کبوتر بازی کا تنازع، پشاور میں خون کی ندیاں بہادی گئیں

کبوتر بازی کا تنازع، پشاور میں خون کی ندیاں بہادی گئیں، اتنے لوگ قتل کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی
پشاور : خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کبوتر بازی کے تنازع پر 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بھاڑی کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان کبوتر کے معاملے پر تنازع شروع ہوا تھا جس پر ایک فریق نے فائرنگ کرکے دوسرے فریق کے 3 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر اکتوبر 2019 میں پشاور میں 3 سال میں ہونے والے قتل کے واقعات کی تفصیلات سامنے آئی تھیں ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 2016 سے 2019 کے دوران شہر میں مجموعی طور پر 1700 افراد قتل ہوئے جن کے 1300 مقدمات درج ہوئے۔ کئی واقعات میں ایک سے زائد افراد کو قتل کیا گیا اسی لیے مقدمات کی تعداد کم تھی۔ حیران کن طور پر ان تین سالوں کے دوران پھولوں کا شہر کہلانے والے پشاور میں 31 لوگوں کو کبوتر بازی کے تنازعات پر قتل کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں