They are 100% FREE.

اتوار، 12 جنوری، 2020

دبئی ائیرپورٹ پانی میں ڈوب گیا، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ..، پاکستان سے دبئی کی پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں

دبئی ائیرپورٹ پانی میں ڈوب گیا، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر
دبئی : دبئی ائیرپورٹ پانی میں ڈوب گیا، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، موسلادھار بارش کے بعد پورے شہر کا نظام زندگی بھی درہم برہم ہوگیا، پاکستان سے دبئی کی پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پانی میں ڈوب گیا اور پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔
دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق رن وے پر پانی بھرنے سے کئی طیاروں کو مناسب پارکنگ بھی نہ مل سکی، جبکہ طیارے اڑان بھرنے یا لینڈنگ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ اس تمام صورتحال میں جہاں دنیا کی دیگر ائیرلائنز کی دبئی کیلئے پروازیں متاثر ہوئی ہیں، وہیں پی آئی اے کی دبئی کیلئے پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ لاہور سے دبئی پرواز پی اے 416 کے مسافر 2 گھنٹے سے طیارے میں موجود ہیں، طیاروں کی پارکنگ میں پانی ہونے کی وجہ سے مسافروں کو نہیں اتارا جاسکا، اس حوالے سے ایئرپورٹ حکام نے یہ کہہ کر معذرت کرلی ہے کہ پانی کی وجہ سے سیڑھیاں طیارے کے ساتھ نہیں لگائی جاسکتیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں