They are 100% FREE.

جمعہ، 10 جنوری، 2020

لاہور پولیس کے ٹریفک وارڈنز کی بہادری، گاڑی کا پیچھا کرکے خاتون کو اغواءکاروں کے چنگل سے چھڑا لیا

لاہور پولیس کے ٹریفک وارڈنز کی بہادری، گاڑی کا پیچھا کرکے خاتون کو اغواءکاروں کے چنگل سے چھڑا لیا

لاہور : بہادر ٹریفک وارڈ نز نے خاتون کے اغواءکی کوشش ناکام بنادی ، پیچھا کرنے پر اغواکار خاتون کو چلتی گاڑی سے نیچے پھینک کرفرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن گوالمنڈی میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ پاس سے گزرنے والے کیری ڈبہ میں موجود خاتون نے چیخ و پکار شروع کردی جس کو سن کر ٹریفک وارڈنز نے گاڑی کا پیچھا کیا ۔ ملزمان نے ٹریفک وارڈنز کوگاڑی کاتعاقب کرتے دیکھ کر کیری ڈبہ سے باہر پھینک دیا اورفرار ہوگئے ۔
بعدازاں خاتون نے بتایا کہ وہ میانوالی سے لاہو ر آئی تھی کہ لاری اڈا پر موجود نامعلوم افراد نے اس کوزبردستی اٹھا کر کیری ڈبہ میں ڈالا اورنامعلوم منزل کی طرف لے کر جارہے تھے ۔ خاتون کا کہناتھا کہ میں نے ٹریفک وارڈنز کودیکھ کر شور مچایا ، ٹریفک وارڈنز کے پیچھا کرنے پر ملزمان نے مجھ کو کیر ی ڈبہ سے باہر پھینک دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں