They are 100% FREE.

جمعرات، 16 جنوری، 2020

وزیر اعظم سے گزارش ہی کرسکتے ہیں کہ پنجاب کواسلام آباد سے نہ چلائیں، وفاقی وزیر نے فیصلہ عمران خان پر چھوڑ دیا

وزیر اعظم سے گزارش ہی کرسکتے ہیں کہ پنجاب کواسلام آباد سے نہ چلائیں، وفاقی وزیر نے فیصلہ عمران خان پر چھوڑ دیا
اسلام آباد : وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہاہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہی کرسکتے ہیں کہ وہ پنجاب کو اسلام آباد سے نہ چلائیں، فیصلہ کرنا ان کا ہی کام ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہی کرسکتے ہیں کہ وہ پنجاب کو اسلام آباد سے نہ چلائیں، فیصلہ کرنا ان کا ہی کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات کرنا ہمارا بنیادی حق ہے کہ اگر ہم کو درست کام نہ ہوتا دیکھیں تو کہیں کہ اس کی اصلاح کی جائے ، یہ ہمار ا بنیادی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہم سے آج تک مشاور ت نہیں کی گئی، ہم سیاسی جماعت ہیں اور ہم کو حلقوں میں عوام کے سامنے جانا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کرے کہ حکومت بہتری کی طرف چل پڑے کیونکہ ہم نے حکومت کو 17ماہ میں بار بار بتایا ہے لیکن کوئی بہتری نہیں ہوئی،تحریری سمجھوتے پر عمل نہیں ہورہا تھا۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھاکہ اب ہم ایک ہفتے کے بعد بات کریں گے کہ کیا کرناہے اور کیا نہیں کرنا ہے ؟انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی ہے کہ ہماری طرف سے وزیر اعظم کو کوئی شکایت نہ پہنچے ۔ ہم آئندہ بھی حکومت کواچھا مشورہ دیں گے اور کوشش کریں گے کہ جب تک حکومت ہے ،اس کے اتحادی رہیں،ہم حکومت کوگرانے نہیں جارہے ، ہمیں وزارتوں کے معاملات میں آزادی ہونی چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں