They are 100% FREE.

پیر، 20 جنوری، 2020

آٹے کے بحران میں اہم وزیر میاں اسلم اقبال کہیں نہ کہیں شامل ضرور ہیں...چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا احمد

آٹے کے بحران میں اہم وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف
لاہور : آٹے کے بحران میں اہم وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف، میاں اسلم اقبال آٹے کے بحران میں کہیں نہ کہیں شامل ضرور ہیں، میاں اسلم اقبال نے وزیر اعظم سے کہہ کر میدہ اورپندرہ کلو والے سپیشل آٹے کے تھیلے کو رکوا دیا، تین ماہ سے میاں اسلم کی اس پر نظر تھی، جب بعد ازاں آٹے کا بحران سامنے آیا تو وہ خاموش ہو گئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سابق وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے وزیر اعظم سے کہہ کر میدہ اورپندرہ کلو والے سپیشل آٹے کے تھیلے کو رکوا دیا، انھوں نے کہا کہ تین ماہ سے میاں اسلم کی اس پر نظر تھی، جب بعد ازاں آٹے کا بحران سامنے آیا تو وہ خاموش ہو گئے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
انکا مزید کہنا ہے کہ اس سارے بحران میں میاں اسلم اقبال کا ہاتھ کہیں نہ کہیں موجود ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آٹے بحران پر نئی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آٹے بحران کی وجہ سردیوں میں لوگ زیادہ روٹیاں کھاتے ہیں، آٹا مہنگا ہے، لیکن لوگ نومبر اوردسمبرزیادہ روٹیاں کھاتے ہیں، مہنگائی ختم کرنے کیلئے3 سال کا وقت دیا جائے، ڈیڑھ برس گزر بھی گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں