They are 100% FREE.

جمعہ، 24 جنوری، 2020

حج کے سرکاری اخراجات میں ’تبدیلی‘، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مدینہ جانا مشکل کردیا

حج کے سرکاری اخراجات میں ’تبدیلی‘، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مدینہ جانا مشکل کردیا
لاہور: ریاست مدینہ کو ماڈل قرار دینے والی حکومت کے اقدامات مدینے کا سفر مشکل بنانے لگے۔سیکرٹری مذہبی امور نے حج کے سرکاری اخراجات میں اضافے کا اعتراف کرلیا۔
دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں رواں سال سرکاری حج 1 لاکھ 15 ہزار روپے مہنگا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امورنے تسلیم کیا ہے کہ رواں سال حج کے سرکاری اخراجات میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔نارتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 50 ہزار جبکہ ساو¿تھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگا۔ انہوں نے کہا حج اخراجات میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی اور ائیر لائنز کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
وزیر مذہبی امور نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس پر سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر ارکان نے احتجاج کیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر عبدالغفورحیدری نے کہا کہ وزیر مذہبی امور آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں