They are 100% FREE.

بدھ، 8 جنوری، 2020

خیبرپختونخو ا میں 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں 20 کلوآٹے کے تھیلے  کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا،20 کلوفائن آٹے کاتھیلہ 950 سے 1100 روپے ہوگیاجس سے غریب کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا اوردو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں 20 کلوآٹے کے تھیلے میں 200 روپے اضافہ ہوگیا،20 کلوفائن آٹے کاتھیلہ 950 سے 1100 روپے ہوگیاجبکہ سرخ آٹے کی قیمت 780 سے ایک ہزارروپے ہوگئی ،پشاور میں 85 کلوآٹے کی بوری 4 ہزار 800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
آٹاڈیلرز کاکہناہے کہ فلورملزکوسرکاری گندم کا اجرا نہیں ہورہا،اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں خریداری کررہے ہیں،دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب کی مشکلات مزید بڑھ گئیں جس سے جسم اور روح کا تعلق برقرار رکھنا مشکل ہو گیا،غریب کیلئے اس مہنگائی میں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں