They are 100% FREE.

جمعہ، 10 جنوری، 2020

محکمہ موسمیات کی اتوار اور پیر کے روز کالی گھٹائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی آئندہ اتوار اور پیر کے روز کالی گھٹائوں کے ساتھ بارش ..
لاہور : محکمہ موسمیات نے آئندہ اتوار اور پیر کے روز کالی گھٹائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی ہوائوں کا ایک نیا سپیل کل بروز ہفتہ کی رات لاہور میں داخل ہوگا۔
جس سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ بھر اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ گزشتہ روز لاہور میں سورج نکلنے کے ساتھ ساتھ موسم خشک رہا اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شام کے اوقات میں دھند پھیلنے کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں