They are 100% FREE.

پیر، 20 جنوری، 2020

’اقتدار سے وابستہ شوگرمافیا کے تین افراد نے 165 ارب روپے کی دیہاڑی لگائی‘ خواجہ آصف نے سنگین الزام عائد کردیا

’اقتدار سے وابستہ شوگرمافیا کے تین افراد نے 165 ارب روپے کی دیہاڑی لگائی‘ خواجہ آصف نے سنگین الزام عائد کردیا
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف نے الزام لگایا ہے کہ اقتدار سے وابستہ شوگرمافیا کے تین افراد نے 165  ارب روپے کی دیہاڑی لگائی ہے،عوام رُل گئے اور غریب خودکشی کررہاہے جبکہ گندم بحران میں بھی سینکڑوں ارب کا چونا لگایا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں: آٹے کے بحران میں اہم وزیر میاں اسلم اقبال کہیں نہ کہیں شامل ضرور ہیں...چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا احمد
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ آصف نےمائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا  کہ شوگر مافیا کے صرف تین افراد نے حکومتی سرپرستی میں165ارب روپے کی دیہاڑی لگائی ہے،گندم بحران میں کتنےسوارب کاچونالگایاگیااس کا پتہ چلناابھی باقی ہے۔

ضرور پڑھیں: 12866 افراد کو مفت عمرہ کی لالچ دے کر لوٹنے والے گینگ کا ماسڑ مائنڈ قاسم عطاری گرفتار
انہوں نےکہاکہ عوام رُل گئے اور غریب خودکشی کررہے ہیں جبکہ اقتدار سے وابستہ چند افراد نے سینکڑوں ارب روپے بنالئے ہیں۔اپنے دوسرے ٹویٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گذشتہ 15 مہینوں میں چینی کی قیمتیں51فیصد بڑھی ہیں جس سے چینی کی فی کلو قیمت52روپےسےبڑھ کر81روپے تک جاپہنچی ہیں،جہانگیر ترین اورمخدوم خسرو بختیارسمیت دیگر نے اس عرصہ کے دوران اضافی منافع کے طور پر  155 ارب روپے کمائے ہیں۔اُنہوں  نےوزیراعظم عمران خان سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا  اس منافع میں میں بڑا حصہ تھا ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں