They are 100% FREE.

بدھ، 22 جنوری، 2020

اتحادیوں سے پریشان حکومت نے بی این پی مینگل کی شرائط منظور کر لیں

اتحادیوں سے پریشان حکومت نے بی این پی مینگل کی شرائط منظور کر لیں
اسلام آباد : بی این پی مینگل حکومت سے شرائط منوانے میں کامیاب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے حکومت سے اپنی شرائط منواتے ہوئے گوادرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس 2002 ء میں ترمیم کے لئے تجاویز پیش کر دیں جو حکومت منظور کرنے کو رضا مند ہوگئی۔ گوادرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے بعد 40 فیصد نوکریاں مقامی علاقہ مکینوں کو دی جائیں گی ۔
جبکہ مقامی افراد کو سمندر میں جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ جبکہ 50 فیصد پڑھے لکھے افراد کو رکھا جائے گا۔ حکومت ترامیم پر رضا مند ہو گئی ہے جبکہ آئندہ اجلاس میں مذکورہ آرڈیننس کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں نئے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے۔
اس سے قبل بھی عمران خان متعدد بار اتحادیوں کو منانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے چکے ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ ناراض ایم کیو ایم کو منائیں جس پر حکومتی وفد ایم کیو ایم کے بہادر آباد آفس پہنچا۔ جس کےبعد حکومتی وفد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ مسلم لیگ ق بھی حکومت سے ناراض نظر آتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں