They are 100% FREE.

پیر، 20 جنوری، 2020

پشاور میں نان بائی ایسو سی ایشن کی ہڑتال، تندور بند، شہری پریشان


پشاور میں روٹی کی قیمت بڑھانے کے لیے نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی ہے جس کے بعد شہر بھر میں تندور بند پڑے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو صبح سویرے سے روٹی کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیبر پختونخوا نان بائی ایسوسی ایشن کی کال پر پشاور کے نان بائیوں نے ہڑتال کی۔ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے تاہم حکومت نے نان بائیوں کا مطالبہ مسترد کیا، جس پر نان بائیوں نے پشاور، ہزارہ ڈویژن، کوہاٹ اور ہنگو میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
تندورں کی بندش سے شہریوں کو روٹی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال نے حکومت کو یہ پیشکش کی ہے کہ 150 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم حکومت کا مطالبہ ہے کہ 170 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں