They are 100% FREE.

ہفتہ، 3 نومبر، 2018

دوسرا ٹی ٹونٹی ،پاکستان نے مسلسل 11ویں سیریز اپنے نام کرلی


پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور پاکستان کو 154 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے مقررہ ہدف 4 وکٹ 19 اعشاریہ4 اوورز میں حاصل کرلیا،پاکستان کی بیٹنگ کی خاص بات بابر اعظم 40،آصف علی 38، فخرزمان 24 اور محمد حفیظ کی ناقابل شکست 34 رنز کی اننگز رہی۔
گرین شرٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں یہ مسلسل 11 ویں سیریز جیتی ہے، اس وقت آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان 136 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پرپر کھیلا جارہا ہے ،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 153 رنز بنائے۔
پاکستان کیلئے شاہین آفریدی نے 3جبکہ عماد اور حفیظ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ پاکستان کے لیے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کیلئے 40رنز جوڑے جس کے بعد فخر زمان 24رنز بنا کر ایڈم ملنے کی گیند پر کین ولیمسن کے شاندار کیچ کے نتیجے میں پوویلین لوٹے ،بابر اعظم اور آصف علی نے دوسری وکٹ کیلئے56رنز جوڑے جس کے بعد بابر اعظم40رنز بناکر ٹم سا ﺅتھی کا شکار بن گئے ،،ان کی اننگز 4 چوکوں سے مزین تھی،آصف علی 38رنز کی باری کھیلنے کے بعد کولن منرو کی فل ٹاس گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے ،انہوں نے دوران بیٹنگ 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
شعیب ملک ایک چھکے کی مدد سے10رنز بنا کر ایڈم ملنے کی گیند پر پوویلین لوٹ گئے ، نیوزی لینڈ کےخلاف قومی سکواڈ سرفراز احمد(کپتان و وکٹ کیپر)، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، عماد وسیم، حسین طلعت، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔


ابوظہبی میں منعقدہ پہلے مقابلے میں پاکستان ٹیم ایک بار پھر 150 سے کم ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی، یہ مسلسل چوتھا موقع تھا کہ بیٹسمینوں کی جانب سے 150 سے کم رنز بنائے جانے کے باوجود باﺅلرز نے فتح ٹیم کے نام کر دی۔مضبوط کیوی بیٹنگ لائن نے بہتر کھیل پیش کیا،ابتدا میں کولن منرو کی جارحانہ بیٹنگ اور پھر روس ٹیلر کی ثابت قدمی کے باوجود گرین شرٹس نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ ٹوٹنے نہیں دیا، باﺅلرزبھی زبردست فارم میں ہیں،حسن علی نے ابوظہبی میں میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا، سپنرز نے بھی اپنا کردار نبھایا اور خاص طور پر محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن کی اصلاح کے بعد پہلی بار میچ وننگ کارکردگی دکھائی،پاکستانی بیٹنگ کی پرفارمنس میں کینگروز کےخلاف سیریز میں عدم تسلسل نظر آیا تھا، کیویز کے خلاف پہلے میچ میں مڈل آرڈرقدرے سنبھل گئی۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں