They are 100% FREE.

ہفتہ، 17 نومبر، 2018

حکومت کا شہباز شریف، مریم کے سفری اخراجات، رائیونڈ سکیورٹی اور نواز شریف دور کے تحائف کے معاملات نیب کو بھجوانے کا اعلان


حکومت نے شہباز شریف کے سفری اخراجات، مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم کے جہاز کے استعمال، رائیونڈ کی سکیورٹی کے اخراجات اور نواز شریف کے دور میں دیے جانے والے تحائف کے معاملات نیب کو بھجوانے کا اعلان کردیا۔
وزیرا عظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی اور مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ کیسز نیب کو بھجوانے کا اعلان کیا۔ بیرسٹر شہزاد اکبر نے بتایا کہ شہباز شریف نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ۔ انہوں نے سفرکی مد میں 60 کروڑ روپے خرچ کیے ، اس لیے یہ معاملہ نیب کو بھجوارہے ہیں۔رائیونڈ میں جنگلہ لگوانے اور مریم نواز کے وزیر اعظم کا سرکاری جہاز استعمال کرنے کا معاملہ بھی نیب کو بھجوا رہے ہیں۔ نواز شریف دور میں گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ کی مد میں بھی بھاری رقم خرچ کی گئی اور یہ معاملہ بھی نیب کو بھجوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2013-14 میں اس بجٹ میں 215 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2014-15 میں ان اخراجات میں 135 فیصد اضافہ کیا گیا ۔ 2015-16 میں 192 فیصد، 2016-17 میں 256 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ایسے کون سے تحائف تھے جو اتنے مہنگے پڑے۔ ہماری تو یہ تجویز چل رہی ہے کہ عمران خان کے دستخط شدہ گیند اور بلا تحفے میں دیا جائے اس سے خرچہ بچے گا ۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ ایک مقامی چینل نے شریف خاندان کی لندن میں ایک اور جائیداد کی نشاندہی کی ہے۔ w22hd سنٹرل لندن کی پراپرٹی ہے اور 2 اعشاریہ 3 ملین پاﺅنڈ اس کی قیمت ہے۔ یہ فلیٹ کلثوم نواز کے نام پر تھا اور کبھی ڈیکلیئر نہیں کیا گیا تھا ۔اس کی 2012 سے 2016 تک کی مالکانہ اور کرایہ داری کی دستاویزات غائب کردی گئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں