They are 100% FREE.

ہفتہ، 3 نومبر، 2018

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا


لاہور(3نومبر2018ء) قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کرکٹ کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ 18سالہ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی انٹر نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی 
قرار پائے۔


شاہین آفریدی نے عمدہ کارکردگی سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 19سال سے کم عمر کسی بھی باﺅلر کی بہترین باﺅلنگ ہے۔یاد رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل 11 ویں ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں