They are 100% FREE.

بدھ، 14 نومبر، 2018

بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے آرمی چیف نے ایک دوسرے کے دشمن سیاستدانوں چوہدری نثار اور چوہدری اعتزاز کو ایک ہی صوفے پر بیٹھا دیا



جنر ل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے لاہور کے گالف اینڈ کنٹری کلب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کی دعوت ولیمہ میں سیاسی و عسکری سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی جبکہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ سابق وزیر داخلہ کا بھی کافی عرصہ کے بعد چہرہ نظر آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمہ کی ایک چھوٹی سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے سربراہ کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ۔
اس  تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوئے ۔تاہم اس موقع پر سب کی دلچسپی کا مرکز چوہدری نثار رہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ چوہدری نثار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن کے ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ اسی ٹیبل پر ایک جانب تحریک انصاف اور عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین موجود ہیں اور ان کے ساتھ سینئر صحافی عارف نظامی بھی براجمان ہیں ۔

سیاستدانوں کے درمیان جتنا بھی اختلاف ہو لیکن جب وہ کسی تقریب میں ملتے ہیں تو بالکل ایسے احساس ہوتاہے جیسے یہ آپس میں بہترین دوست ہیں جس کی اعلیٰ مثال قومی اسمبلی کے اجلاس کی بھی ملتی جہاں وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری اور شہبازشریف کے ساتھ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں