They are 100% FREE.

پیر، 12 نومبر، 2018

چوہدری نثار علی خان صوبائی اسمبلی میں حلف اٹھائیں یا نشست چھوڑ دیں،وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان


وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 35سال ملکی دولت کو مادر شیر سمجھ کر لوٹنے والے بڑے چوروں کو سزا ہوئی اب چھوٹے چور بھی نہیں بچ سکتے بلا تفریق احتساب ہو گا مال مسروقہ بھی برآمد ہو گا چوہدری نثار علی خان صوبائی اسمبلی میں حلف اٹھائیں یا نشست چھوڑ دیں تا کہ عوام کو ان کی نما ئندگی مل سکے 35سالوں کا حساب مانگنے والے 35دنوں میں حساب نہ مانگیں   35  ہفتے صبر کریں
غلام سرور خان نے کہا  یونین کو نسل بسالی ،یوسی روات کی عوام اور ملک نعیم
 کی برادری اور دوستوں کے بھرپور تعاون پر مشکور ہوں جنھوں نے25جولائی کو شاندار نتائج دیئے انشاء اللہ حلقے میں سوئی گیس کی فراہمی کے علاوہ اچھے تعلیمی اداروں کا قیام،ہسپتال اور دیگر مسائل کو عملی طور پر حل کرائیں گے جو میرا مخالف35سال اقتدار کے مزے لوٹنے کے باوجود حلقے کے لیئے کچھ نہ کر سکا وہ انشاء اللہ ہم اس دور اقتدار میں کر دیں گے اور حلقے کو مثالی حلقہ بنائیں گے


 ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے بسالی میں سوئی گیس فراہمی کے سلسلے میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میں ٹیکسلا واہ کی عوام کا بھی خصوصی مشکور ہوں جنھوں نے میرے اکلوتے بیٹے کو ضمنی انتخابات میں کامیاب کرا کر ممبر قومی اسمبلی منتخب کروایا انشاء اللہ میرا بیٹا حلقے کے عوام کی بلاتفریق خدمت کرے گا اور علاقے کے مسائل حل کرائے گا اور میں آئندہ بھی 59کی عوام کے ساتھ ملکر اس حلقے کی پسماندگی دور کر کے اس حلقے کے عوام کی خدمت کروں گا اب میرا حلقہ این اے59ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں