They are 100% FREE.

پیر، 12 نومبر، 2018

لالہ رخ واہ کینٹ میں موبائل شاپ پر دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے موبائلز اور نقدی لے اڑے


لالہ رخ واہ کینٹ عزت علی شاہ مارکیٹ میں اورینج موبائل کی دکان پر دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات،چار مسلح ڈاکو وں نے گن پوائنٹ پر دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر چالیس لاکھ روپے مالیت کے قیمتی موبائل اورنقدی لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،

ڈاکو دو موٹر سائیکل پر آئے تھے،لالہ رخ میں راہزنی اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، واقعہ پر لالہ رخ کے تاجروں نے شٹر ڈاون ہڑتال کردی ، تاجروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،

                                                      
یاد رہے کہ بستی چوک سے پولیس چوکی کا فاصلہ چند میٹرز ہے ،جبکہ بازار میں         ہر وقت لوگوں کا رش رہتا ہے،بازار میں آئے روز راہزنی کی وارداتیں بھی رو زمرہ کا معمول بن چکی ہیں،پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی حاصل 
کر لی ہے
          
ڈکیتی کی ویڈیوملاحظہ کریں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں