They are 100% FREE.

بدھ، 14 نومبر، 2018

مخلص کارکنوں کی دل سے قدر کرتا ہوں ،لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان


سردار ضطاب اعظم خان ، محمد اعجاز خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب  کرتے ہوئے  وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہ سب سے پہلے تو میں سردار خطاب اعظم اور محمد اعجاز خان کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتاہوں کہ انھوں نے ہمارے اعزاز میں یہ عشائیہ رکھا اور ہماری عزت افزائی کی اور ہمیں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا،سچ پوچھیں تو میری اپنی ذاتی خواہش بھی تھی کہ میں وارڈ نمبر۔3 میں خود آکر پارٹی ورکرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کروں ، جن کی شب و روز انتھک محنت کی وجہ سے جنرل الیکشن میں ہمیں اور ضمنی الیکشن میں نو منتخب ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان کو اس وارڈ سے فتح نصیب ہوئی جس کا پورے کا پورا کریڈٹ پارٹی کے مخلص ورکرز کو جاتا ہے،



 انھوں نے کہا کہ یہ بات بھی وارڈ نمبر۔3 کے کارکنوں کے لیئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ضمنی الیکشن میں پورے سٹیٹ ایریا سے سب سے زیادہ لیڈ ہمیں اسی وارڈ سے ملی۔میں پارٹی کارکنان کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے ہر آڑے وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمارا سر فخر سے بلند کیا، میرا 1985 سے اس حلقہ کی عوام سے سیاسی نہیں بھائی چارے کا جذباتی رشتہ اور یہ رشتہ دونوں طرف سے ایک مضبوط بندھن سے بندھا ہوا ہے، حلقہ کی عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں میں اور میں ٹیم پارٹی ورکرز اور حلقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑیں گے، عوام نے ہمیں اپنا نمائندہ چنا ہے انشاء اللہ کسی بھی موقع پر انکو اپنے انتخاب پر شرمندہ نہیں ہونے دیں گے


 وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں پاکستان کوایشیاء کا ٹائیگر بنا کر دم لیں گے اور ملک کو معاشی طور پرمضبوط کریں گے، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلانا ہمارا اولین مشن ہے،جو منشور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دیا ہے اس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے،سابق نااہل اور کرپٹ حکمرنوں کی غلط پالیسیوں کی خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، میاں برادران سائینٹیفک کرپشن کرنے کے بے تاج بادشاہ ہیں، انھوں نے قومی اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے اس کرپشن کو ختم کرنے میں کچھ وقت لگے گا ، میاں برداران نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ میاں برادران اور ان کے کرپٹ حواریوں کی آخری منزل جیل ہی ہے۔ جب بھی کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب شروع ہوتا ہے جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے،جس نے بھی ملک و قوم کا پیسہ لوٹا اور کرپشن کی اس کے خلاف بلا تفریق اور میرٹ پر احتساب ہو گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں