They are 100% FREE.

بدھ، 14 نومبر، 2018

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، سردی میں اضافہ


خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں صبح سویرے بارش ہوئی ہے، پشاور، سوات، مالم جبہ، لوئر دیر اور صوابی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا۔
اسلام آباد اور راول پنڈی کے بعض مقامات پر بھی صبح سویرے بارش ہوئی، دیامر، نیاٹ داریل، تانگیر اور بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے جس نے خنکی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج راول پنڈی ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
ملتان اور گردونواح میں بھی رات گئے ہلکی بوند اباندی سے خنکی میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بونداباندی سے اسموگ کی شدت میں کمی آئی ہے۔
ملتان میں اسموگ اور دھند کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، اسموگ کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، ملتان میں اسموگ کے خاتمہ کے لیے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
بہاولپور میں اسموگ کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے مگر گزشتہ روز سے اسموگ میں شدت آئی ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے نکیال اور گردونواح میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
وادی سوات میں موسم سرما کے دوران مقامی طور پر انگیٹھیوں کا کاروبار بڑھ جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں