They are 100% FREE.

پیر، 19 نومبر، 2018

بھارت نے اجمل قصاب کو ڈومیسائل جاری کردیا




ممبئی حملوں کے سزا یافتہ مجرم اجمل قصاب کو بھارتی شہریت مل گئی، پھانسی کے 6 سال بعد ریاست اترپردیش کی جانب سے اجمل قصاب کو جاری کیا گیا ڈومیسائل منظر عام پر آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص کی جانب سے تصویر کے ساتھ ڈومیسائل جاری کرنے کی درخواست پر ضلع اورایا کی تحصیل بدھونا سے 21 اکتوبر کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔
اجمل قصاب کو اُترپردیش سے جاری کیے گیے ڈومیسائل کا رجسٹریشن نمبر 181620020060722  ہے۔
بھارتی حکام نے تحقیقات سے پہلے ہی متعلقہ ریونیو افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔



مقدمے کے تفتیشی افسر سب ڈویژنل مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ اجمل قصاب کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اکیس اکتوبر کو جاری کیا گیا، ڈومیسائل میں اجمل قصاب کی جائے پیدائش تحصیل بدھونا بیان کی گئی ہے۔
درخواست میں اجمل قصاب کے والد کا نام محمد عامر جبکہ ماں کا نام ممتاز بیگم لکھا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں