They are 100% FREE.

منگل، 27 نومبر، 2018

یکم دسمبرسے موٹرسائیکل سوار 2 افرادکیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار،ہائیکورٹ کا سائیڈمرر نہ لگانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاﺅن کا حکم


لاہور(ٹیکسلا نیوز آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے یکم دسمبرسے موٹرسائیکل سوار 2 افرادکیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قراردیدی،خلاف ورزی پر دونوں موٹرسائیکل سواروں کاچالان ہوگا،عدالت نے سائیڈ مرر نہ لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق کیس ہوئی،عدالت نے یکم دسمبرسے موٹرسائیکل سوار 2 افراد پر ہیلمٹ کی پابندی لازمی قراردیدی ،ہیلمٹ نہ پہننے پردونوں موٹرسائیکل سواروں کاچالان ہوگا۔
سی ٹی اولاہورنے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 2 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے،عدالت نے حکم دیا کہ سائیڈمررنہ لگانے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کیاجائے،سی ٹی او نے یقین دہانی کرائی کہ یکم دسمبر سے ٹریفک قوانین پرمن وعن عمل کرایاجائےگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں