They are 100% FREE.

منگل، 27 نومبر، 2018

’’کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ‘‘ چوہدری نثار کا بند کمرے میں عمران خان سے ملاقات کا اعتراف ۔۔تحریک انصاف میں شمولیت کے بارے میں دھماکہ خیز اعلان کر دیا


اسلام آباد : چوہدری نثار کا بند کمرے میں عمران خان سے ملاقات کا اعتراف ۔۔تحریک انصاف میں شمولیت بارے دھماکہ خیز اعلان کر دیا ۔۔

چوہدری نثار نے پہلی بار تحریک انصاف میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تہلکہ خیز اعتراف اور انکشاف کیا ہے۔ چوہدری نثار نے انکشاف کیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل ان کی عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی تھی۔ عمران خان کیساتھ ان کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے گھر ہوئی تھی۔ اس دوران عمران خان نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی، تاہم انہوں نے انکار کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں مطابق چوہدری نثار نے تحریک انصاف میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا کہ میں پی ٹی آئی میں شامل ہو کر حکومتی بنچز پر بیٹھا کیسا لگوں گا جہاں میاں نواز شریف ،شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر لوگ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جائے گی۔ چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ 

چوہدری نثار نے کہا کہ اب ن لیگ کی قیادت اور شریف خاندان سے کوئی رابطہ یا تعلق باقی نہیں رہا۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں احتساب ضرور ہونا چاہیے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ یہ بلا تفریق ہونا چاہیے ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ احتساب نہیں ہے کہ اپوزیشن کوتورگڑا دے دیں اور جو آپ کیساتھ لوگ ہیں ان کو کوئی نہ پوچھے ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جس طرح نیب قانون اپوزیشن پر لاگو ہوتا ہے اسی طرح آپ کے لوگوں پر لاگو ہوتا ہے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ بیانات سے لوگوں کو یقین نہیں آتا ہے ،ْنیب اگر کوئی آدمی اپوزیشن کی جانب سے گرفتار کرتا ہے تو حکومت کی پوری ٹیم پریس کانفرنس کرتی ہے اور کہتے ہیں کہ ہم نے پکڑایا ہے ،ْ وزیر اعظم کہتے ہیں ایک کو بھی نہیں چھوڑونگا ۔


چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ اگر انکوائری سٹیج پر اپوزیشن کی طرف سے کوئی فرد گرفتار ہوتا ہے تو اسی طرح حکومت کا بھی بندہ گرفتار ہونا چاہیے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صرف یہی کہوں گا کہ ان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہے ،ْ اور وہ سپن لے رہی ہے اور نہ ہی پیس ،ْبالکل سیدھا کھیلنا ہے ،ْمگر پہلے سیدھا کھیلیں تو صحیح ۔انہوںنے کہاکہ اتنا اچھا شاید ماحول مسلم لیگ (ق)کو ملا تھا ،ْاس سے بہتر ماحول اور پچ عمران خان کوملی ہے مگر سب سے پہلے اچھی ٹیم میدان میں لیکر آئیں یہ ذہن سے بات نکال دیں کہ ڈنڈا لیکرآپ حکومت کرینگے ،ْنہیں افہام و تفہیم سے حکوومت ہو سکتی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں