They are 100% FREE.

جمعہ، 2 نومبر، 2018

سپریم کورٹ کے حکم پر اعظم سواتی کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل


چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے متاثرہ خاندان اور اعظم سواتی کے درمیان میں جرگے میں ہونے والی صلح ماننے سے انکارکردیا۔
سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی اور ان کے بچوں کےخلاف جے آئی ٹی بناتے ہوئے 14 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔


چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں ریمارکس دیے کہ ’وڈا آدمی ہے، غریباں نوں پکڑوا لیا، ماروی پوائی، جیل وی بھجوایا تے فیر آئی جی وی تبدیل کرا دتا‘۔
انہوں نے جرگے میں ہونے والی صلح ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ریاست کے خلاف جرم ہے، متاثرہ خاندان نے اعظم سواتی کو معاف کیا ہے،ہم نے نہیں'۔
وفاقی وزیر کے وکیل نے کہا کہ سواتی صاحب کو اپنے کئے پر بہت افسوس ہے،چیف جسٹس نے جواباً کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ تو عہدہ چھوڑ دیں ۔
چیف جسٹس نے اعظم سواتی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے ایک خاندان کی روزی بند کردی؟ یہ ہے آپ کی دیانت داری؟ کہتے ہیں تو ابھی 62ون ایف لگا دیتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے کیس میں جے آئی ٹی بنادی، ڈی جی نیب راولپنڈی سینئر ہونے کے باعث مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں آئی بی کے احمد رضوان،ایف آئی اے کے میر واعط نیاز شامل ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں