They are 100% FREE.

اتوار، 18 نومبر، 2018

اب یہ دیکھنا باقی رہ گیا تھا ۔۔۔ایران نے پاکستان میں حملہ کرنے کی دھمکی دیدی


تہران : ایرانی وزیر داخلہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے مغوی ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کو بازیاب نہ کروایا گیا تو پھر ایران پاکستان کی حدود کے اندر آپریشن کرے گا ۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایرانی سکیورٹی فورس کے اہلکاروں اور انٹیلی جنس افسران کے اغوا کے معاملے پر پاکستانی حکام سے گفتگو شنید ہوئی جس میں انہوں نے کہ مغوی اہلکاروں کو بازیاب کروانے کا وعدہ کیا تھا۔ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پاکستان کی جا نب سے اس حوالے سے اقدامات نہ کئے گئے تو پھر ایران خود پاکستانی علاقے میں آپریشن کرے گا ۔ اس موقع پر ایرانی وزیر نے کہاکہ کچھ لوگ پاکستان کی طرف سے سرحد عبور کرکے ایرانی علاقے میں آئے اور ایر انی سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے، ایرانی وزیر داخلہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاررائی اس گروپ کی جانب سے کی گی جس کے پاکستان میں مراکز ہیں ۔پاکستان کی حکومت کی جانب سے ان افراد کا ابھی تک سراغ لگا ان کو واپس نہیں کیاگیا ، اگر پاکستان کی جانب سے ان افراد کی بازیابی نہ کرائی گئی توپھر ایران کی جانب سے طاقت سمیت تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ ایران کے دعوے کے مطابق پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی علاقے سے 14 ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا تھا جن میں ایرانی انقلابی گارڈز کے انٹیلی جنس افسران بھی شامل ہیں۔ ان اہلکاروں کو سرحدی علاقے لولاکدان سے درمیان اغوا کیا گیا تھا ، پاکستان حکام کی جانب سے اب تک پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں