They are 100% FREE.

پیر، 26 نومبر، 2018

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن واہ کینٹ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب ,ایک مسیح جوڑے سمیت بارہ جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے



منہاج ویلفیئر فاونڈیشن واہ کینٹ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب  مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر منہاج فاونڈیشن امجد شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی تھے.

 ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے مالیت کا جہیز دیا،  گیا تھا،جبکہ مہمان خصوصی نے تمام دلہنوں اور دولہوں کو نقد سلامی دی. ایک مسیح جوڑے سمیت بارہ جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےڈاکٹر ارشد نے نکاح کا خطبہ پڑھایا،تقریب میں ایم پی اے عمار صدیق خان و دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں،ڈائریکٹر منہاج فاونڈیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں اس انداز سے خرچ کرتے ہیں کہ انسان کی عزت نفرس مجروع نہیں ہوتی ،اس کے صلہ میں اللہ تبارک و تعالیٰ انکو درجات کی صورت میں دے گا، پروفیسر طاہر القادری کا یہ عظیم کام ہے جس کی اہم ترین ذمہ داری ہمیں سونپی گئی، انکا کہنا تھا کہ صحت ، ایجوکیشن ، سوشل ویلفیئر اور بالخصوص لوگوں کی تربیت بنیادی نصب العین ہے،انکا کہنا تھا اس کہ وقت تک واہ کینٹ میں 65 جوڑے جبکہ مجموعی طور پر منہاج فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے 2700 جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک   کیا جاچکا ہے، انھوں نے مقامی تنظیم کے ذمہ داران کی کاوش کو سراہا،


   اجتماعی شادیوں کی تقریب سے ایم پی اے عمار صدیق خان نے پاکستان تحریک انصاف اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری سوشل ویلفیئر ، تربیت اور خدمت انسانیت کے حوالے سے جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں اسکی باقی لوگوں کو بھی تقلید کرنی چاہئے تاکہ معاشرے میں اچھی اقدار کو فروغ حاصل ہو،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں