They are 100% FREE.

پیر، 26 نومبر، 2018

بدھو گاؤں میں قتل کی دلخراش واردات ،نامعلوم افراد نے ماں بیٹا کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا


 بدھو گاؤں ( واہ کینٹ) میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،قتل کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی،پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیں.



تفصیلات کے مطابق بدھو گاؤں میں صبح چھ بجے کے قریب نامعلوم افراد نے 43 سالہ حسیب ایوب کو اس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جب وہ کھیت میں کام کر رہا تھا جبکہ اسکی بوڑھی والدہ ستر سالہ سلیمہ بی بی بیوہ محمد ایوب کو گھر میں گھس کر گولیوں کا نشانہ بنا ڈالاجس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی،واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم وجہ عناد معلوم نہ ہوسکی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں