They are 100% FREE.

بدھ، 28 نومبر، 2018

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ۔۔ ملک ریاض بری طرح پھنس گئے، اہم ریکارڈ نیب کے ہتھے چڑھ گیا۔۔ کیا ہونے والاہے ؟


لاہور: نیب نے ایم ڈی اے دفتر پر چھاپہ مار کر بحریہ ٹاون اراضی اسکینڈل میں اہم ریکارڈ حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاون کراچی کے اشتہارات پر مکمل پابندی لگا دی۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اب بحریہ ٹاون کراچی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا اشتہار جاری نہیں کیا جا سکے گا۔


سپریم کورٹ کی جانب سے یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بحریہ ٹاون کراچی کے حوالے سے کوئی بھی اشتہار چلا یا بحریہ ٹاون کراچی کا ایک بھی پلاٹ فروخت ہوا تو اس کو توہین عدالت سمجھ کر ملک ریاض کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نیب نے بحریہ ٹاون اراضی اسکینڈل میں اہم ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔نیب نے ایم ڈی اے آفس پر چھاپہ مار کر مذکورہ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔دوسری جانب ایک ہفتہ قبل بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے خلاف محمکہ اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیاتھا۔ بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کو محمکہ اینٹی کرپش کے سامنے پیش ہونا تھا اور اس غرض سے محکمہ اینٹی کرپشن انکو 3 بار طلب کر چکا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن کی مدعیت میں ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تاحال اس صورت حال پر ملک ریاض یا انکے کسی بھی ترجمان کا ردعمل نہیں آیا اور نہ ہی کوئی موقف دیا گیا ۔دوسری جانب مقدمہ درج ہونے کے بعد ملک ریاض کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں