They are 100% FREE.

جمعہ، 2 نومبر، 2018

مولانا سمیع الحق کی شہادت فساد پیدا کرنے کی سازش ہے، شہباز شریف


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت پاکستان میں فساد پیدا کرنے کی مذموم سازش ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے رنج وغم اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اُن کا شمار جید علماءکرام میں ہوتا تھا اور دینی خدمات کی وجہ سے انہیں عقیدت واحترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا تھا
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹرین کے طورپر بھی انہوں نے فعال اور متحرک کردار ادا کیا اور وہ پاکستان کی تاریخ میں ہونے والے کئی اہم مراحل میں ایک اہم فریق کے طورپر شامل رہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ ایک ایسے موقع پر جب پہلے ہی ملک میں نہایت مشکل صورتحال ہے، ایسے میں دشمنوں نے مولانا سمیع الحق کو نشانہ بنا کر پاکستان کے استحکام پر کاری وار کرنے کی مذموم حرکت کی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں