They are 100% FREE.

منگل، 13 نومبر، 2018

چو ہدری خاندان کیلئےخطرے کی گھنٹی بج گئی بحریہ ٹاون روالپنڈی کی زمین وزیراعلیٰ پنجاب چو ہدریپرویز الہی کی منظوری سے دی گئی


راولپنڈی(13نومبر2018ء) بحریہ ٹاون نظر ثانی اپیل کی سماعتکے دوران ملک ریاض کے وکیل اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاون میں سینکڑوں کنال اراضی اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرویزالہیٰ کی منظوری کے بعد دی گئی،جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اس بات پر کیوں نہ چوہدری پرویز الہی کونوٹس جاری کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون راولپنڈی کیس کی نظر ثانی اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔

اس موقع پر چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے نظر ثانی اپیل کی سماعت کی۔اس دوران دلائل دیتے ہوئے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے وکیل اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہریکارڈ کے مطابق جنگلات کی ایک ہزار کنال سے زائد اراضی اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجابکی منظوری کے بعد بحریہ ٹاون روالپنڈی کو دی گئی۔
جس پر عدالت کی جانب سے پوچھا گیا کہ اس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب کون تھا جس پر اعتزاز احسن نے بتایا کہ اس وقت پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز تھے۔
جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں تو وزیر اعلیٰ کوئی کردار نہیں انہوں نے کیسے زمین دینے کی منظوری دی ،اس پر جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ اسی زمین میں سے 270کنال اراضی سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خاندان کو دی گئی۔اس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہاعتزاز احسن کیا یہ ریفرنس دائر کرنے کے لیے بہترین کیس نہیں، ہم پرویز الہٰی کو نوٹس بھیج دیتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں