تجزیہ کار کامران خان نے کہاہے کہ عمران خان کی کابینہ کی پہلی وکٹ کسی وقت بھی اڑ سکتی ہے ، وفاقی وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو تاحیات نااہل قراردیا جا سکتاہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر کے پیچھے پڑنے والی خاتون کو وارننگ دے دی
دنیا نیوزکے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ کی پہلی وکٹ کسی وقت بھی گر سکتی ہے اور ان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو تاحیات نااہل قرار دیا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے کرتوتوں پر مبنی جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانے کے بعد عدالت عظمیٰ میں سماعت کے موقع پر 62ون ایف کی گونج سنائی دیتی رہی ہے جس کے بعد خدشہ پیدا ہوگیاہے کہ اعظم سواتی کو تاحیات نااہل بھی قرار دیا جا سکتاہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں