اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوز آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ کرتار پور کے حوالے سے محترمہ بے نظیر بھٹو بھی کوشش کرتی رہیں اور نوازشریف نے بھی کوشش کی لیکن وہ جادو کی جپھی جب تک نہیں ملی، مسئلہ حل نہیں ہوا ،حکومت کی مثال پرائی شادی میں عبد اللہ دیوانے کی سی ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : کمرے کی باتیں کمرے میں ہی رہنی چاہئیں،چودھری نثار کمرے کی باتیں ٹی وی پر لے آئے ہیں تو یہ مناسب بات نہیں، شاہد خاقان عباسی کا سابق وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخار ی نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیا ن ایک کھٹا میٹھا تعلق ہے اور یہ ہمیشہ ایسا ہی رہے گا ، پاکستان اور بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ غربت کا ہے ، ہماری ایک دوڑ ہے جو بم اور اسلحہ کیلئے لگی ہوئی ہے ، کرتار پور کے حوالے سے محترمہ بے نظیر بھی کوشش کرتی رہیں اور نوازشریف نے بھی کوشش کی لیکن وہ جادو کی جپھی جب تک نہیں ملی، مسئلہ حل نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ کل تک مودی ایک شادی میں ذاتی طور پر آتے تھے توہم غدار تھے لیکن اب تحریک انصاف کی بات پرائی شادی میں عبد اللہ دیوانے کی ہے ، عمران خان نے انتخابی مہم میں کبھی کرتار پور کی بات نہیں کی تھی بلکہ ان کوکرتار پور کا پتہ بھی نہیں تھا ۔یہ تو ایک جپھی ہوئی ہے اور اس کے بعد یہ سارا کچھ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے کسی بھی خطے میں ہواس سے تکلیف ہوتی ہے ، کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ ہواہے جس کا مرکزی ملزم دہلی میں بیٹھا ہواہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں