They are 100% FREE.

جمعہ، 2 نومبر، 2018

’قاتلوں کا اصل نشانہ مولانا سمیع الحق نہیں تھے بلکہ ۔۔۔‘‘سینئر صحافی سلیم صافی نے حیران کن انکشاف کر دیا



اسلام آباد : معروف صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق اصل نشانہ نہیں تھے بلکہ قاتلوں کا اصل نشانہ ’’ پاکستان ‘‘ ہے جسے ملک دشمن عناصر کمزور اور غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،ان کی شہادت ملک کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے جو بڑے غلط  اور نازک وقت میں رونما ہوا ہے ،مولانا سمیع الحق کے بیہمانہ قتل سے دینی حلقوں میں بے چینی مزید بڑھ جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ مولانا سمیع الحق کی کئی باتوں سے اختلاف رہا لیکن اس کے باوجود ان سے محبت کا تعلق ہمیشہ قائم رہا ،ان کے نظریات سے اختلاف کر سکتے تھے لیکن وہ بہت اچھے انسان تھے اور مخالفین سے بھی بہت خلوص سے ملتے تھے، جب جمیعت علماء اسلام 2 حصوں میں تقسیم ہوئی لیکن اس کے باوجود ان کے تمام دھڑوں کے ساتھ تعلقات تھے،ان کا قتل ملک کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے ،ان کے مدرسہ کا ملک کے بڑے دینی اداروں میں شمار ہوتا ہے اور افغانستان کے سینکڑوں علما نے بھی ان سے تعلیم حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق بہت بڑی دینی درسگاہ کے مہتم اور بڑی دینی جماعت کے سربراہ تھے ،دینی حلقوں میں ان کا ایک معتبر نام اور نمایاں مقام تھا ،جس نے بھی انہیں قتل کیا ہے وہ اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے ،تمام سیاسی قیادت سے بھی ان کے اچھے تعلقات تھے ،شائد ہی کوئی ایسی جماعت رہی ہو جس کے وہ اتحادینہ رہے ہوں ،ملکی سیاست میں ان کا ایک اہم مقام تھا ۔انہوں نے کہا کہ دینی حلقوں میں مولانا سمیع الحق عموماً ریاست کے ساتھ کھڑے ہوتے، اگر چہ لوگ انہیں طالبان کا حامی سمجھتے تھے لیکن ان کی جانب سے پاکستان میں کبھی پرتشدد کارروائیوں کی حمایت نہیں کی گئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں