They are 100% FREE.

اتوار، 18 نومبر، 2018

احسن جمیل گجر نے ڈی پی او پاکپتن کے بعد ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو بھی تبدیل کروا دیا


تجزیہ کا ر حبیب اکرم نے انکشاف کیاہے کہ پنجاب حکومت نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کاباعث بننے والے احسن جمیل گجر کے پٹرول پمپ کو گرانے کی کوشش کرنے پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو بھی تبدیل کردیا تھا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے انکشاف کیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنی چارپائی کے نیچے بھی جھانکنے کی ضرورت ہے کیونکہ کچھ چور وہاں بھی موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے لیز ختم ہونے پر خرم دستگیر اور دیگر افراد کے پٹرول پمپس گرادیئے لیکن جب انہوں نے احسن جمیل گجر کا پٹرول پمپ گرانے کی کوشش کی تو ان کا تبادلہ کردیا گیا۔
اس پر گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کی واحد خاتون ایم پی اے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پاس گئی اور کہا کہ یہ ڈی سی اچھا بھلا کام کررہاہے ، اس کوکیوں ہٹایا جارہاہے تو عثمان بزدار نے کہاہے کہ اس کا حکم اوپر سے آیاہے۔
واضح رہے کہ احسن جمیل گجر کا خاور مانیکا کے سلسلے میں ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کے حوالے سے کافی چرچا رہا ہے اور ان کو اپنی اس حرکت پر سپریم کورٹ میں پیش ہو کر معافی بھی مانگنا پڑی تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں