They are 100% FREE.

اتوار، 4 نومبر، 2018

تحریک انصاف نعر ہ باز لوگوں کی جماعت ،عمران خان کواس بات کا ادراک نہیں کہ کرنا کیاہے ؟ ہارون الرشید کی رائے


لاہور > تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے تحریک انصاف والے نعرہ باز لوگ ہیں ، اس لئے غلطیوں کا ادرا ک نہیں کرتے ، عمران خان کواس بات کا ادراک نہیں کہ کرنا کیاہے ؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی تیار نہیں تھی اور ان کو فہم کا ادراک بھی نہیں ہے ۔عمران خان کواس بات کا ادراک نہیں ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے ؟ اور دوسرا ساتھیوں کا انتخاب بھی غلط کیاہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ استعداد کم رکھتے ہیں اور دعویٰ بڑا کرتے ہیں، اقتدار اوردولت مندی آدمی کو بدلتی نہیں ہے ، اس کوبے نقاب کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ غلطیاں کرتے ہیں اور سنورتے وہ ہیں جو اپنی غلطیوں کا ادراک کرلیتے ہیں لیکن تحریک انصاف والے نعرہ باز لوگ ہیں اس لئے یہ غلطیوں کا ادراک نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہاہے کہ لوگ تعداد میں کم تھے اور ان کو اکسایا گیا تھا لیکن حکومت کی طرف سے کارروائی نہیں کی گئی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں