They are 100% FREE.

ہفتہ، 24 نومبر، 2018

ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں چیف جسٹس کے ہاتھ میں قران پاک اور صدر پاکستان امامت کے لئے آگے بڑھیں امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق



امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایسے پاکستان کے خواہاں ہیں جس میں چیف جسٹس کے ہاتھ میں قران پا ک ہو،ایسا پاکستان جس میں صدر پاکستان امامت کے لئے آگے ہو،ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں حرام کے دروزاے بند اور حلال کے دروازے کھل جائیں وہ گزشتہ روز مسجد فیض اسلام ماڈل ٹاون ٹیکسلا میں اففتاحی تقریب کے بعد خطبہ جمعہ سے خطاب کر رہے تھے

سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں حرام کے دروازے کھلے ہیں،رزق حلال کمانے والوں کے لئے سب دروازے بند ہیں،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان کا وقار بین الاقوامی سطح پر مجروع ہورہا ہے،عدالتی نظام قرانی نظام سے متصادم ہے،سودی نظام کی وجہ سے آج ہماری معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے،، وزیر اعظم کشکول اٹھا کر قرضوں کے لئے ملک ملک پھر رہا ہے،اسی سودی نظام کی وجہ سے پاکستان کا ہر بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا مقروض ہے ، عیاش حکمرانوں نے عوام کی عزت داو پر لگا رکھی ہے جماعت اسلامی کے کسی لیڈر پر کرپشن کا الزام نہیں،ملک اسی وقت کرپشن سے پاک ہوگا جب ہم خود احتسابی کے عمل سے گزریں گے،موجودہ سیاسی جماعتوں کے کردار میں کوئی فرق نہیں سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، ان کے نعرے بھی ایک جیسے اور عمل میں یکساں ہیں انکا کام قوم کا دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں،

 

،سراج الحق کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ قومی اسمبلی میں خاتون ممبر اعلان کرتی ہے کہ اللہ نے جو یہودیوں کو دیا ہے اس پر لڑنے کی ضرورت نہیں ہے،اسکا مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں نے جانوں کی قربانی دیکر بیت المقدس آزاد کیا ناعوز بلاللہ وہ جاہل تھے،ہر مسلہ کا حل قران کی صورت میں شریعت کی صورت میں موجود ہے،قران او سنت پر عمل پیرا ہوکر ہم دین اور دنیا کی بھلائی حاصل کر سکتے ہیں،جماعت اسلامی کی جدوجہد بھی ملک میں نظام مصطفیٰ کا قیام ہے،قران پاک میں واضح احکامات موجود ہیں کہ جو لوگ اللہ کی نازل کردہ کتاب پر فیصلے نہیں کرتے وہ کافر، ظالم اور فاسق ہیں ملک میں انگریزوں کا دیا ہو انظام رائج ہے ،مغرب کے غلام پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں،جماعت اسلامی دیانتدار لوگوں کی جماعت ہے جس کا اعتراف مخالفین بھی کرتے ہیں جماعت اسلامی کے کسی لیڈر پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہے،جماعت اسلامی کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے،مشرقی پاکستان ، افغانستان ، کشمیر اور ملک میں آنے والی قدرتی آفات میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،جماعت اسلامی مظلوموں کی آواز ہے ، جماعت اسلامی دنیا میں امت کی ترجمانی کر رہی ہے،جماعت اسلامی اسلامی تحریکوں کے ساتھ ساری دنیا میں ایک مہم چلائے گی کہ توہین رسالتؑ کا جو بھی ارتکا ب کرے اسکی سزا ہو،حضور پا ک ؑ کی حرمت پر مر مٹنے کا ایک جذبہ بیدا ر کریں گے،اس کے لئے جینوا ، برطانیہ ،بین الاقوامی کانفرنس کریں گے، کوشش کریں گے کہ ساری دنیا کے حکمرانوں سے ملکر ایک نیا بین الاقوامی معاہدے طے پائے،جس طرح تمام ممالک کی جغرفیائی حدود مقرر ہے اسی طرح انبیاء کا مقام انکا تقدس ،انکی حفاظت کے لئے بین الاقوامی معاہدہ ہونا چاہئے،انکا کہنا تھا کہ قران پاک حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والی کتاب ہے

قبل ازیں سراج الحق نے مسجد فیض اسلام  کا افتتاح کیا جبکہ نماز کے بعد فیصل نعیم کیانی  نامی نوجوان کا نکاح بھی پڑھایا،اس موقع پر ڈاکٹر محمد کمال ، امیر جماعت ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد، سابق امیر شمس الرحمان سواتی ، امیر جماعت پی پی 19 خواجہ وقار ایڈووکیٹ ، محمد رفیق ، عتیق الرحمان کاشمیری ،ڈاکٹر مسعود احمد خان وحید حیدر شاہ، ثاقب صدیقی، خالد نور ، صوبائی صدر جے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا کے علاوہ عمائدین علاقہ اور کارکنان جماعت اسلامی کی کثیر تعدادموجود تھی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں