They are 100% FREE.

جمعہ، 2 نومبر، 2018

وزیر اعظم عمران خان ذہین آدمی کوپسند نہیں کرتے :ہارون الرشید


تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان ذہین آدمی کونہیں بلکہ مودب آدمی کوپسند کرتے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہا ر ون الرشید نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کیلئے بھی وہی محرکات ہیں جو باقی انتہاپسندیوں کیلئے ہوتے ہیں ، انتہا پسندی غلبے کی جبلت ہے ،جہالت کی وجہ سے انسان اپنے آپ کوفریب دیتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب جبلت غلبہ پاجائے تو عقل رخصت ہوجاتی ہے جس طرح مجھ پر جبلت غلبہ پاگئی اور میں نے اس کو گدھے کا بچہ کہہ دیا اور بعد میں مجھے سودفعہ گدھے کا بچہ سننا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی اہل شخصیا ت کا انتخاب نہیں کریں گے کیونکہ جیسی کسی کی ذہنی استعداد ہوتی ہے وہ ویسے ہی مشیر منتخب کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کیپسٹی نہیں ہے ، ان کوذہین آدمی نہیں بلکہ مودب آدمی مناسب لگتے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں