They are 100% FREE.

منگل، 6 نومبر، 2018

”ن لیگ نے مظاہرین میں کروڑوں روپے بانٹے، ایک ایم این اے کا بھائی خود ۔۔۔ “ ایسا دعویٰ کہ علامہ خادم رضوی بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے


سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ہونے والے احتجاج میں توڑ پھوڑ کیلئے ن لیگ نے کروڑوں روپے بانٹے ۔ ایک ن لیگی ایم این اے کا بھائی مظاہروں کے دوران خود بھی توڑ پھوڑ کرتا رہا ہے۔
اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کرانے کیلئے کروڑوں روپے بانٹے ۔ توڑ پھوڑ کیلئے داڑھی والوں اور بنا داڑھی والوں کو الگ الگ ریٹ دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ایک ایم این اے کے بھائی نے حالیہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔ملک بد ترین اقتصادی صورتحال سے نکل آیا ہے ، ان کا پہلا حربہ ناکام ہوگیا ہے اب یہ مزید سازش بھی کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں