They are 100% FREE.

جمعرات، 28 فروری، 2019

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا.... بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا



ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
حکومت کی طرف سے بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 80پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا کے نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی۔
نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں مارچ کے بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں گے۔
ماہانہ 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

بھارتی ائیروائس مارشل نے پاکستان میں 350 دہشت گردوں کو فضائی حملے میں مارنے کا دعوی خود جھوٹا قرار دے دیا

بھارتی ائیروائس مارشل نے پاکستان میں 350 دہشت گردوں کو فضائی حملے میں ..

نئی دہلی :  بھارتی ائیروائس مارشل نےپاکستان میں 350 دہشت گردوں کو فضائی حملے میں مارنے کا دعوی خود جھوٹا قرار دے دیا، جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ائیروائس مارشل نے موقف اختیار کیا کہبھارت کے پاس پاکستان میں دہشت گردوں کو مارنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلح افواج کے سربراہان پاک بھارت کشیدگی سے متعلق آج میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔
میڈیا بریفنگ میں بھارتی فوجی قیادت نے سچائی ثابت کردی۔ اس موقع پر بھارتی ایئروائس مارشل نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے کامیابی سے جواب دیا۔ پاکستان نے بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی جہازوں نے ایف 16نہیں دیکھا بلکہ ڈیجیٹل سگنلز ایف سولہ کے معلوم ہوئے۔
پاکستان میں کی گئی کاروائی میں کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں،پاکستان میں 350 افراد نہیں مارے گئے، ہمارے پاس اس کے ثبوت نہیں ہیں۔
ان سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورآئی ایس پی آر امن چاہتے ہیں اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر بھارتی مسلح افواج کے ذمہ دران نے جواب دینے انکار کردیا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ امن کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ اور کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی پائلٹ کو کل اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب بھارتی طیارے خلائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کی غرض سے پاکستان میں داخل ہوئے، تاہم پاکستانی فضائیہ نے بھرپور انداز میں مئوثر کاروائی کی۔ پاک فضائیہ کے نوجوان پائلٹ حسن نے چند ہی لمحوں میں بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو مارگرایا۔
ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسراطیارہ انڈیا کی حدود میں گر گیا۔پاکستان میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھے نندن کو پاک فوج نے اسی وقت گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کونہ صرف لوگوں کے تشدد سے محفوظ رکھا بلکہ ان کے ساتھ اچھا سلوک بھی روا رکھا۔جس پر پائلٹ نے بھی پاکستانی فوج کے حسن سلوک کی تعریف کی۔
تاہم آج وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے بھارت کو امن کا سرپرائز بھی دیا ہے۔ جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کے گرفتار پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا حکم، بھارت نے اپنی فتح قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا حکم، بھارت نے اپنی ..

نئی دہلی:  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آج وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی زیر حراست بھارتیپائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کیا ۔ ایک طرف جہاں پاکستان نے بھارتی قیدی کو رہا کرنے کا حکم دے کر مہذب ملک ہونے کا تاثر دیا وہیں دوسری جانب بھارت وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کو اپنی فتح قرار دے کرہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چونکہ بھارت نےپاکستان سے پُر زور مطالبہ کیا تھا اسی لیے پاکستان بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے پر مجبور ہو گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے اس جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس پر پراپیگنڈہ کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ پاکستان نے مہذب ملک ہونے کا ثبوت دیا ۔
پہلے بھارتی پائلٹ کے ساتھ پاکستان میں حسن سلوک کیا گیا اور اب پاکستان نے بغیر کسی شرط کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جو بلا شبہ امن کی جانب پاکستان کی ایک اور کوشش ہے ۔ بھارت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور پاکستان کی امن کی خواہش اور جذبہ خیر سگالی کو پاکستان کی کمزوری سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئیے۔ مودی سرکار کو چاہئیے کہ پاکستان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرے نہ کہ بے شرمی کی انتہا کرتے ہوئے اسے اپنی فتح قرار دے کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرے۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایک پائلٹ پاکستان کی حراست میں ہے اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیں گے، بھارت کو کہتا ہوں کہ حملے سے باز رہے، ورنہ ہمیں مجبوراً حملے کا جواب دینا پڑے گا۔

”نواز شریف یا زداری بھارتی پائلٹ کو چھوڑنے کا اعلان کرتے تو ۔۔۔“، سلیم صافی کا وزیر اعظم کو سبق سیکھنے کا مشورہ


اسلام آباد : تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ عمران خان کا ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان مجموعی طور پر ایک اچھا کام ہے لیکن ہمیں اس سے ایک سبق بھی لیناچاہئے کہ یہ اعلان اگر نواز شریف اور آصف زرداری کرتے تو ان کے ساتھ یہ عمران خان اور ان کی پارٹی کیا حشر کرتے؟
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ابھی جو کچھ ہواہے ، اس میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہاہے ۔ بھارت نے جو ایکشن لیا اس کا دنیا کے پاس ثبوت نہیں ہے لیکن پاکستان نے جو ایکشن لیا ہے ، اس کا ثبوت طیارے کے ملبے اور بھارتی پائلٹ کی صورت میں سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات یہ ہے کہ کشیدگی کے بعد ہمارے سیاسی پارٹیاں متحد ہوگئی ہیں جبکہ بھارت میں انتشار کی فضاءہے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلی باریہ ہواہے کہ بھارت جو امن کا کریڈٹ لیا کرتا تھا ایک جنونی ریاست کے طور پر ابھرا ہے اور دنیا کو محسوس ہواہے کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیار ایک جنونی شخص کے ہاتھ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان مجموعی طور پر ایک اچھا کام ہے لیکن ہمیں اس سے ایک سبق بھی لیناچاہئے کہ یہ اعلان اگر نواز شریف اور آصف زرداری کرتے تو ان کے ساتھ یہ عمران خان اور ان کی پارٹی کیا حشر کرتے؟ اس لئے ان کو اس سے سبق لینا چاہئے کہ اس ملک میں نہ کوئی غدار اورنہ کوئی سکیورٹی رسک ہے ۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں شریک نہ ہوسکے ، پارلیمنٹ کی باقی ساری قیادت موجود تھی ،آرمی چیف کی بھی شمولیت



وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کے معاملے پر پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں شریک نہ ہوسکے ، پارلیمنٹ کی باقی ساری قیادت موجود تھی ، اعلیٰ عسکری قیادت نے موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اپوزیشن نے کہا ہے کہ  اگر وزیراعظم بھی موجود ہوتے تو اس  سیاسی قوت میں مزید اضافہ ہوتا۔ حکومت کی طرف سے اجلاس کو انتہائی مفید اور مثبت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر غیر مشروط تعاون کا اعلان کیا۔ اجلاس کے بعد ایک انٹرویو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ساری سیاسی جماعتیں بریفنگ میں موجود تھیں، اپوزیشن کے جذبے کوسراہتے ہیں، پاکستان کی آزادی و خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے  ایک بار پھر غیر مشروط تعاون کااعلان کیا گیا ہے اور حکومتی موقف کی حمایت کی گئی ہے۔
اچھی بات ہے ساری سیاسی و عسکری قیادت موجود تھی ،آرمی چیف کی بھی شمولیت، عسکری قیادت نے اعتماد میں لیتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا۔ سینئر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما احسن اقبال نے کہاکہ یقیناً ہم نے  غیر مشروط  تعاون کا اعلان  کیا ہے تاکہ  وزیراعظم  بھی اس اجلاس میں شریک ہوتے تو سیاسی قوت میں مزید اضافہ ہوتا، ہم غیر مشروط طورپر قومی سلامتی پر حکومت  کے موقف  کے ساتھ ہیں تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بناسکے۔ اتحاد و اتفاق کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ہے، پاکستان نے ایک بار پھر بات چیت کی پیش کش کی ہے، پاکستان کی امن کی کوششوں کوبھارت  کوقبول کرلینا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ انتہائی مفید بات چیت ہوئی ہے ، کشیدگی کے اس ماحول میں ساری سیاسی جماعتوں نے غیر مشروط طورپر یکجہتی  کا اظہار کیا ہے اور یکسوئی سے  اپنے مکمل تعاون کا پیغام دیا ہے، بہت سی معلومات فراہم کی گئی ہیں یقیناً اس سے مزید شفافیت آئے گی اور پارلیمنٹ  کے مشترکہ اجلاس میں مزید بات چیت ہوگی۔

پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر، سعودی ولی عہد نے پاکستان کی حمایت کر دی

پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر، سعودی ولی عہد نے پاکستان کی حمایت ..

اسلام آباد : پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر، سعودی ولی عہد نے پاکستان کی حمایت کر دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، عادل الجبیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتیحکومت سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے،پاکستان نے خطرات بھانپتے ہوئے عالمی برادری 
کو تمام خدشات سے باخبر رکھا ہے۔
بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارت کے جارحانہ عزائم اور خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان خطرات کو بھانپتے ہوئے، عالمی برادری کو تمام خدشات سے باخبر کر دیا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ اس تمام صورتحال میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مکمل حمایت پاکستان کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور پاکستان کے جوابی حملے کے بعد مکمل طور پر پاگل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے منہ توڑ جوابی وار کے بعد مودی کی زیر صدارت بھارت کی سیکورٹی کونسل کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔
   یہ بھی ضرور پڑھیں پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دیدیا   
اس دوران مودی نے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے اپنی الیکشن کی فتح کے حصول کی خاطر ایک ارب سے زائد آبادی کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کیا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد مودی نے بھارتی فوج، فضائیہ اور نیوی کو پاکستان پر حملے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی تو پاکستان نے آج صبح ہی بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ بھارتی سرکار کی عقل ٹھکانے آ گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں