They are 100% FREE.

اتوار، 17 فروری، 2019

پاکستان تحریک انصاف خواتین کو ان کا جائز حق دے گئ....سینئر نائب صدر غلام سرور خان




پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر غلام سرور خان کی واہ کینٹ میں وارڈ نمبر 1،2،3،4 کےوومن ونگ کنونشن میں شرکت 


اس موقع پر غلام سرور خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف  خواتین کو ان کا جائز حق دے گئ ۔ عمران خان کے گیارہ نکات میں بھی خواتین  کی بات کی گی ۔خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔   عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اور پارٹی سے وفادار خواتین کو آگے لا کر ان کی صلاحیتوں .سے افادہ حاصل کیا جائے.
پارٹی کی مخلص، محنتی اور ایماندار ورکرز ہماری پارٹی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، پارٹی میں ان کو جائز مقام دیا جائے گا اور کسی بھی صورت میں ان کی حق تلفی نہیں کرنے دی جائے گی۔،خواتین ورکرز بے خوف خطر آگے آئیں اور پارٹی کی مضبوطی کے لیئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
کنونشن میں ماسٹر نثار ،جنرل سیکرٹری واہ کینٹ ادریس خان ، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ راجہ طارق ،کونسلر وارڈ 4 عمران خان ، مرکزی رہنما محترمہ کلثوم چوہدری ، صدر خواتین ونگ شازیہ اظہر ، محترمہ نائلہ عقیل صدر وارڈ نمبر 4 ، مطیعاالرحمن عطاالمعظم چوہدری اور بڑی 
تعداد میں خواتین کی شرکت ۔
Image may contain: 5 people, people sitting

Image may contain: 12 people, people sitting




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں