They are 100% FREE.

بدھ، 20 فروری، 2019

6ماہ سے میرے خاندان کامیڈیا ٹرائل ہورہاہے ، بلاول بھٹو زرداری

6ماہ سے میرے خاندان کامیڈیا ٹرائل ہورہاہے ، بلاول بھٹو زرداری
لندن ( ٹیکسیلا نیوز آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ جہاں جاتا ہوں پاکستان کی اچھائی بیان کرتا ہوں ، پاکستان میں تین لگاتار الیکشن پاکستان کی جمہوریت اور پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ہے ،میڈیا پر سنسر شپ کی مذمت کرتا ہوں،پاکستان میں صحافیوں کا تحفظ چاہتے ہیں،6ماہ سے میرے خاندان کا میڈیا ٹرائل چل رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے نظام کی مضبوطی کی لئے قربانیا ں دی ہیں ، چاہے الیکشن کیسے بھی مشکل ہوئے ، تین الیکشن کے بعدآمریت کی طرف جانا مشکل ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں آزادی اظہاراور آزادی صحافت کی آزادی نہیں ہے ، میڈیا پر اس سنسر شپ کی مذمت کرتا ہوں،پاکستان میں صحافیوں کا تحفظ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں لیکن الیکشن 2018میں جیسی دھاندلی ہوئی ، ایسی پاکستان کے کسی الیکشن میں نہیں ہوئی ، مجھے اپنے رزلٹ کیلئے تین دن انتظار کرنا پڑا لیکن کئی لوگوں کودو گھنٹے میں ہی رزلٹ مل گیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے تین حلقوں میں مجھے تین دن بعد نتائج ملے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو الیکشن پر بہت سے اعتراضات ہیں اور ہم اس حوالے سے اپنا وائٹ پیپر بھی پیش کریں گے ، ہم یہ نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ، اگر حکومت اس معاملے پر ہمارا ساتھ دینا چاہتی ہے تو ٹھیک ہے لیکن اگرحکومت نے ساتھ نہ دیا تو پھر بہتر نہیں ہوگا ، حکومت کا انتخابی دھاندلی سے بھاگنا قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس طرح پولیٹیکل انجینئر نگ کی کوشش کی جارہی ہے ، وہ سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران بے نامی اکاﺅنٹس پرسومو ٹو نوٹس لیاگیا ، ہم اپنی عدلیہ کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، ادارہ اس وقت مضبوط ہوتاہے جب سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 6ماہ سے میرا اور میرے خاندان کا میڈیا ٹرائل چل رہاہے لیکن مجھے کسی ایک بھی ادارے کی طرف نوٹس نہیں بھیجا گیا کہ میں اپنا موقف پیش کروں ، اس پرمیرااعتراض ہے ، اس لئے میں نے سوچا کہ اعلیٰ عدالت سے رابطہ کروں ، ویسے تو ہمارے ساتھی سمجھتے ہیں کہ بھٹوز کو عدالتوں سے کبھی انصاف نہیں ملا ، میں سمجھتا ہوں کہ اس بات کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے کہ عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ ہمارا ٹرائل سندھ کی بجائے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہوگا ، مجھے اس پر اعتراض ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں